The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ن لیگ کا حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اتفاق ہسپتال یا رائیونڈ محل شفٹ کرنے کا مطالبہ آئین اور قانون کے خلاف ہے، ن لیگ حسبِ سابق حمزہ شہباز کی بیماری پر بھی سیاست … مزید

14

پیر ستمبر
22:20

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ن لیگ کا حمزہ شہباز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اتفاق ہسپتال یا رائیونڈ محل شفٹ کرنے کا مطالبہ آئین اور قانون کے خلاف ہے۔ ن لیگ حسبِ سابق حمزہ شہباز کی بیماری پر بھی سیاست کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح دوران حراست نواز شریف کی چھوٹے گوشت کی دو دو پلیٹوں اور من پسند میٹھے سے خدمت کی گئی تھی، ویسے ہی حمزہ شہباز کو بھی مکمل نگہداشت فراہم کی جائے گی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حمزہ شہباز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بزدار حکومت نے فوری طور پر جناح ہسپتال کے پروفیسر عباس رضا کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے جس میں اعلیٰ پائے کے ڈاکٹرز اور پروفیسرز کی جانب سے حمزہ شہباز کا مکمل طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں کسی سرکاری ہسپتال شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا جا ئیگا۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان کے بیان کہ ‘‘اے پی سی طے کرے سارا حلوہ حکومت کھائے گی یا ہمیں حصہ دیا جا ئے گا” پر ردعمل میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دل کی بات، انکی منفی سوچ اور فکر بالآخر قوم کے سامنے آشکار ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا نے حلوائی کی دکان پر نانا جی کی فاتحہ کے مصداق عشروں ملکی خزانے کو حلوہ سمجھ کر لوٹا۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن یاد رکھے عمران خان نہ خود کرپشن کرتے ہیں، نہ کسی دوسرے کو کھانے دیتے ہیں۔ وہ ریاست کے خزانے کے امین ہیں، خیانت نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More