The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

(ن) لیگ ، پی پی پی کا سابقہ ریکارڈ دیکھا جائے تو انہیں ملک و عوام کے مفاد سے کوئی غرض نہیں، جمشید اقبال چیمہ

9

جمعرات ستمبر
14:37

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت ملک و قوم کے بہترین مفادمیں اپوزیشن کے ساتھ مل کرچلنے کے لئے تیار ہے لیکن اگر کوئی اس کی آڑ میں این آر او لینے کا خواہشمند ہے تو ایسا نہیں ہو سکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 127کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا سابقہ ریکارڈ دیکھا جائے تو انہیں ملک و قوم کے مفاد سے کوئی غرض نہیں اورانہیں ہرحال میں صرف اپنی کرپشن کو بچانا ہے۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف ایف سے متعلق قانون سازی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور پاکستان کے دشمن جو بغلیں بجا رہے تھے انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی نہ صرف پاکستان کو ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکالنے کے لئے ضروری ہے بلکہ اس سے رقوم کی غیرقانونی منتقلی بھی روکی جاسکتی ہے لیکن اپوزیشن کو یہ منظور نہیں کیونکہ ان کی کرپشن کا راستہ رک جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اسی طرح آگے بڑھے گا اور اب مافیاز کی سانسیں اکھڑ رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More