The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نیوزی لینڈ میں کرکٹ کی بحالی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز سے کھیلنے کی اجازت مل گئی … پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ٹیمیں کمرشل ایئرلائن سےنیوزی لینڈ پہنچیں گی، 14 روزکے قرنطینہ … مزید

23

پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ٹیمیں کمرشل ایئرلائن سےنیوزی لینڈ پہنچیں گی، 14 روزکے قرنطینہ کے بعد کرکٹرزکو شہرمیں جانے کی اجازت ہو گی: کرکٹ نیوزی لینڈ

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر
جمعہ ستمبر
07:22

نیوزی لینڈ میں کرکٹ کی بحالی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز سے کھیلنے کی اجازت ..
آکلینڈ (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 ستمبر 2020ء) نیوزی لینڈ میں کرکٹ کی بحالی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز سے کھیلنے کی اجازت مل گئی۔ پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ٹیمیں کمرشل ایئرلائن سےنیوزی لینڈ پہنچیں گی، 14 روزکے قرنطینہ کے بعد کرکٹرزکو شہرمیں جانے کی اجازت ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق شائقین کرکٹ کے لیے انتہائی اہم خوشخبری ہے۔ خبر کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹ نیوزی لینڈ نے
ہوم سیریزکے انعقاد کے لیے حکومتی اجازت نامے کی تصدیق کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق
پاکستانی کرکٹ ٹیم اس سال کے آخر میں نیوزی لینڈ جائے گی جہاں میزبان ٹیم کے ساتھ 2 ٹیسٹ جبکہ 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلی گی۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کورونا کے پیش نظر موجودہ حالات میں انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کرنے والا تیسرا ملک بننے جا رہا ہے۔ قبل ازیں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز، پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف کرکٹ سیریز کی میزبانی کی تھی جبکہ پاکستان آئندہ ماہ زمبابوے کے خلاف سیریز کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More