The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نیوزی لینڈ الیکشن ، وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کی پارٹی ایک بار پھر کامیاب … لیبر پارٹی کو اگلے 3 سال حکومت کرنے کا ایک اور موقع مل گیا ، جیسنڈا آرڈن کی اس کامیابی کے ساتھ ہی … مزید

18

لیبر پارٹی کو اگلے 3 سال حکومت کرنے کا ایک اور موقع مل گیا ، جیسنڈا آرڈن کی اس کامیابی کے ساتھ ہی ان کی حریف جماعت کی طرف سے شکست تسلیم کرلی گئی

Sajid Ali ساجد علی
ہفتہ اکتوبر
14:58

نیوزی لینڈ الیکشن ، وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کی پارٹی ایک بار پھر کامیاب
ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2020ء) نیوزی لینڈ میں ہونے والے عام انتخبات میں وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کی لیبر پارٹی نے ایک بار پھر کامیابی حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں نیوزی لینڈ کی طرف سے وزیراعظم جیسنڈا آرڈن پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کیا گیا اور ان کی جماعت کو نمایاں کامیابی سے نوازا، جس کے لیبر پارٹی کو اگلے 3سال حکومت کرنے کا ایک اور موقع مل گیا ، جیسنڈا آرڈن کی اس کامیابی کے ساتھ ہی ان کی حریف جماعت کی طرف سے شکست تسلیم کرلی گئی ، اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو کامیابی پر مبارک باد بھی دی گئی ہے۔ اس موقع پر جیسنڈا آرڈن نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی عوام نے 50 سال میں لیبر پارٹی کی بھرپور مدد کی ، لیبر پارٹی اگلے 3 سال عوام کے لیے پائیدار کام سر انجام دے گی ، اور کورونا کے بعد ملک کو مزید بہتری کی طرف لے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ انتخابات سے ایک ہفتے پہلے کیے گئے سروے میں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی جماعت مقبولیت میں اپوزیشن جماعت سے 15 فیصد آگے تھی ، میڈیارپورٹس کے مطابق ایک سروے میں نیوزی لینڈ کے 47 فیصد عوام نے وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی جماعت لیبر پارٹی کی حمایت کی جب کہ اپوزیشن جماعت نیشنل پارٹی کو 32 فیصد عوامی حمایت حاصل ہوئی ، جس کی بنا پر ماہرین کی طرف سے امکان ظاہر کیا گیا کہ جیسنڈا آرڈرن تنہا حکومت بنانے کے لیے درکار 61 نشستوں سے ایک نشست پیچھے رہ سکتی ہیں اور انہیں مخلوط حکومت بنانے کے لیے ساتھی جماعت گرین پارٹی کی ضرورت پڑے گی ، تاہم آج نیوزی لینڈ میں ہونے والے عام انتخبات میں وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کی لیبر پارٹی نے ایک بار پھر کامیابی حاصل کرلی ، جس کے بعد اپوزیشن کی طرف سے بھی شکست کو تسلیم کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More