The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نیم کا کرشماتی درخت عطیہ خداوندی ‘کئی جراثیموں کیخلاف ڈھال ہے،حکیم میاں لیاقت احمدعلی

6

جمعرات ستمبر
15:11

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) نیم کا کرشماتی درخت عطیہ خداوندی ‘کئی جراثیموں کیخلاف ڈھال ہے‘نیم کے درخت کاہرحصہ بیج‘ پھل‘تیل‘ چھال‘جڑبطور دافع عفونت اور دافع جراثیم کے طورپر استعمال ہوتاہے ۔ان خیالات کا اظہارفاضل طب الجراحت‘فزیشن آف ہربل میڈیسن قصورحکیم میاں لیاقت احمدعلی نے دوران ملاقات’’اے پی پی‘ ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہنیم کے درخت سے کشید کردہ اجزاء بول‘ دست ‘پیچش ‘کھانسی‘جلدی امراض ‘بگڑے ہوئے زخم‘ اعصابی تنائو‘ انواع و اقسام کی سوزش سمیت بہت سارے امراض میں بے حد مفیدہے۔انہوں نے بتایا کہ نیم کے پتوں سے کشیدکردہ اجزاء ملیریا کے علاج میں نہایت سودمندپائے گئے ہیں یہ خون میں کولیسٹرول کی مقدارکم کرکے ‘دل کی شریانوں کی تنگی جو دل کے دورہ کا باعث بنتی ہے کو دورکرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ نیم کے بیج سے حاصل کیاجانیوالا مارگو سا تیل طبی خواص کے لحاظ سے انتہائی اہم ہے جو اپنے اندر کئی قسم کی قدرتی جراثیم کش صفات رکھتاہے ۔انہوں نے بتایا کہ یہ تیل بالوں کی خشکی دور اور انہیں لمباکرنے میں بھی معاون ہے جس سے ذیابیطس کے مریض بھی بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نیم کے پتے خواتین کی آرائش‘حسن و جمال و چمکدار جلد کیلئے بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More