The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت اے ایس پیز کے وفد کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ

7

جمعرات ستمبر
16:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت اے ایس پیز کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا ۔وفد میں 46ویں کامن کے سپشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کیافسران 40شامل تھے ۔ایم ڈی راو سردار علی خان اور سی او او محمد کامران خان نے زیر تربیت افسران کو بریفنگ دی ۔آپریشن کمانڈر آئی سی تھری عاصم جسرا اور ڈی ایس پیز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

زیر تربیت افسران نے سیف سٹیز پراجیکٹ کی ورکنگ ،چیلنجزاورسیکیورٹی میں بہتری کے متعلق سوالات پوچھے۔زیر تربیت افسران نے آپریشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم سمیت دیگر شعبوں کا دورہ بھی کیا۔وفد کوایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورالیکٹرانک چلاننگ کے نظام بارے بتایا گیا۔ایم ڈی راو سردار علی خان کا کہنا تھا کہ ماڈرن ٹیکنالوجی اور تربیت کے ذریعے پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔سربراہ وفد کا کہنا تھا کہ سیف سٹیز پراجیکٹ کی ورکنگ کو سمجھنا سکیورٹی اداروں کے تربیتی کورسز کا لازمی جزو ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More