The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سدرن پنجاب نے نادرن کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی

15

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سدرن پنجاب نے نادرن کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی۔نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سدرن پنجاب نے دفاعی چیمپئن نادرن کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ہفتہ کوراولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سدرن پنجاب نے دفاعی چیمپئن ناردرن پنجاب کو باآسانی شکست دے دی، سدرن پنجاب نے ناردرن کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

دفاعی چیمپئن نادرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سدرن پنجاب کو 161 رنز کا آسان ہدف دیا تھا جو سدرن پنجاب نے 19ویں اوور میں پورا کر دیا۔ سدرن پنجاب کی جانب سے کپتان شان مسعود نے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور زیشان اشرف نے 32 گیندوں پر 55 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔اس سے قبل نادرن کی جانب سے علی عمران 50 اور شاداب خان نے 48 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے تھے جب کہ سدرن پنجاب کی جانب سے زاہد محمود نے 3 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More