The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نیب نے کروڑوں روپے کی جائیدادیں اور بینک بیلنس کے حامل پی ڈبلیو ڈی کے سابق انجینئر ملزم محمد رمضان کو گرفتار کرلیا

2

منگل ستمبر
14:17

نیب نے کروڑوں روپے کی جائیدادیں اور بینک بیلنس کے حامل پی ڈبلیو ڈی کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے کروڑوں روپے کی جائیدادیں اور بینک بیلنس کے حامل پی ڈبلیو ڈی کے سابق انجینئر ملزم محمد رمضان کو گرفتارکرلیا ۔ ملزم محمد رمضان کو مبینہ غیرقانونی طور پر دوران سروس 20 کروڑ سے زائد مالیت کی جائیدادیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی شکایات پر نیب لاہور میں گزشتہ سال انکوائری کا آغاز ہوا، دوران انکوائری ملزم اور اہل خانہ کے نام موجود اثاثہ جات کی تفصیلات اکھٹی کی گئی تو حیران کن انکشافات کا سلسلہ شروع ہوا، دوران تحقیقات ملزم کے نام لاہور، جھنگ، ملتان و دیگر اضلاع میں 50 سے زائد پراپرٹیاں اور کاریں ہونیکا انکشاف ہو چکاہے ۔ ملزم دوران سروس بدعنوانی میں ملوث ہونیکی وجہ سے 6 مرتبہ معطل بھی ہوا اگرچہ بعد ازاں بحال ہوتا رہا، ملزم کیخلاف ٹھوس شواہد کے حصول پر سابق سپریٹنڈنگ انجینئر محمد رمضان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیب کے مطابق ملزم پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے اسے صفائی اور زرائع آمدن کی فراہمی کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا تاہم ملزم مکمل طور پر ناکام رہا۔ ملزم محمد رمضان کو آج بروز ( بدھ ) کو جسمانی ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More