The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نیب نے وزارت خارجہ کی جانب سے نواز شریف کو بھجوائے جانے والے نوٹس سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کر دی … کیا عدالتی ورانٹ کا نوٹس نواز شریف نے وصول کیا ۔عدالت کا استفسار … مزید

18

کیا عدالتی ورانٹ کا نوٹس نواز شریف نے وصول کیا ۔عدالت کا استفسار ،وزرات خارجہ نے اس سے متعلق تصدیق نہیں کی‘ نیب
سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی ،عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی ہمایوں فیض کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی

جمعرات ستمبر
12:25

نیب نے وزارت خارجہ کی جانب سے نواز شریف کو بھجوائے جانے والے نوٹس سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) نیب نے وزارت خارجہ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھجوائے جانے والے نوٹس سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کر دی۔ احتساب عدالت کے جج اسد علی نے غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کی ۔نیب پراسکیوٹر حارث علی قریشی نے رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ وزرات خارجہ نے ناقابل ورانٹ گرفتاری نواز شریف کی رہائشگاہ بھیج دئیے ہیں ، وزرات خارجہ نے نواز شریف کی بیرون ملک رہائشگاہ عدالتی نوٹس بھجوایا۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ نے عدالتی نوٹس پاکستانی ہائی کمشنر لندن کے ذریعے بیرون ملک بھجوایا۔عدالت نے استفسار کیا کیا عدالتی ورانٹ کا نوٹس نواز شریف نے وصول کیا ہی ۔پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ وزرات خارجہ نے نواز شریف کے نوٹس موصول کروانے سے متعلق تصدیق نہیں کی۔وزرات خارجہ نے ہائی کمشن لندن کے ذریعے نوٹس ان کی رہائشگاہ بھیجا ہے۔نیب کی جانب نوٹسز کی تعمیل سے متعلق مہلت طلب کرتے ہوئے کہا گیا کہ آئندہ پیشی پر جواب جمع کروا دئیے جائیں گے ۔عدالت نے نیب کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے سماعت یکم اکتوبر تک سماعت ملتوی کردی ۔عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی ہمایوں فیض کی حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کرلی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More