The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نہر لوئر جہلم کے کنارے پارک تعمیر کرنے کیلئے اقدامات پر غور

8

منگل ستمبر
14:17

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) نہر لوئر جہلم کے کناروں پر آباد بستی کو خالی کروا کر یہاں پر PHA کی معاونت سے خصوصی پارک تعمیر کرنے کیلئے اقدامات پر غور شروع کردیا گیا ہے اس سلسلہ میں نہر کنارے آباد لوگوں سے بستی خالی کروانے کیلئے ضلعی اور لوکل گورنمنٹ انتظامیہ لائحہ عمل مرتب کریگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے سرگودھا شہر سے گزرنے والی نہر لوئر جہلم کے کنارے آباد لوگوں سے غیر قانونی بستیاں خالی کرواکر یہاں پر پارک بنانے پر غور شروع کر دیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر سے گزرنے والی نہرکے قریب پارک بناکر شہریوں کو تفریح فراہم کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More