The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نہری پانی چوری کی روک تھام کیلئے اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں راشد اقبال کی زیر صدارت میٹنگ

10

بدھ ستمبر
16:46

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) علاقہ نوشہرہ ورکاں میں نہری پانی چوری کی روک تھام کیلئے اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں راشد اقبال کی زیر صدارت میٹنگ منعقدہوئی،جس میں ایس ڈی اوز انہار سب ڈیڑن مرالہ،شیخوپورہ، گوجرانوالہ،تحصیلدار نوشہرہ ورکاں،ایس ایچ او ز نوشہرہ ورکاں،تتلے عالیٰ اور کوٹ لدھا نے شرکت کی،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرراشد اقبال نے کہاکہ پانی چوری اخلاقی اور قانونی طور پر گھناؤنا جرم ہے، اس سے دوسرے زمینداروں کی حق تلفی کے علاوہ فصل کی پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے اور متاثرہ زمیندار کو فصل کی پیداوار کے لئے زیادہ اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں جوناقابل برداشت ہیں انہوں نے ایس ڈی اورز انہار کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پانی چور کسی رعائت کے مستحق نہیں،یہ قومی مجرم ہیں انکے خلاف بلا امتیازکاروائی کی جائے،متعلقہ تھانہ میں ان کے خلاف مقدمات درج کرائیں جائیں،اور پانی چوری میں ملوث محکمہ انہار کے ملازمین کے خلاف بھی محکمانہ کاروائی کے علاوہ مقدمات درج کرائے جائیں اس سلسلہ میں کوئی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے محکمہ پولیس کو ہدایت کی گئی ھے کہ 210 زیرالتوااستغاثہ جات پر ایف آئی آر درج کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More