The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نوشہرہ ورکاں میں بھی نویں اور دسویں کلاسیں شروع

6

منگل ستمبر
16:00

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) حکومتی فیصلے کے مطابق پنجاب بھر کی طرح نوشہرہ ورکاں میں بھی نویں اور دسویں کلاس کا تعلیمی نظام بحال کر دیا گیا ہے، نوشہرہ ورکاں کے بوائے سیکشن میں گورنمنٹ ھائی سکول نمبر ایک اور گورنمنٹ ھائی سکول نمبر دو میں طلبائ کی تعداد پہلے روز پچاس فیصد تک حاضری دیکھنے میں آئی اور طلباء نے دوران تعلیم ماسک پہنے ھوئے تھے اور انہیں ایس او پی کے تحت وقفے سے بٹھایا گیا تھا،اور گیٹ پر کورونا ایس او پی کا انتظام بھی کیا گیا تھا سکول کے اندر داخل ہونے والیہر طالب علم اساتزہ اور عام فرد کا تھرمل گن سے ٹمپریچر چیک کرنے کے علاوہ سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیا تھا،اور گورنمنٹ ھائی سکول نمبر ایک کے ھیڈ ماسٹر میاں خالد محمود کا کہنا تھا کہ اگلے کچھ ھی دنوں میں طلباء کی حاضری سو فیصد ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More