The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نوشہرہ ،وزیر دفاع پرویز خٹک کے جلسے کی جنازہ گاہ میں انعقاد پر 2گروپوں میں خونی تصادم ،ایک جاں بحق، 2زخمی ،ملزم گرفتار نہ ہوسکے

19

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) نوشہرہ کلاں میں وزیر دفاع پرویز خٹک کے جلسے کی جنازہ گاہ میں انعقاد پر 2گروپوں میں خونی تصادم کے نتیجے میں ایک جاں بحق ،2زخمی ہوگئے جبکہ ،ملزم گرفتار نہ ہوسکے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وزیر دفاع پرویز خان خٹک ، ایم این اے ڈاکٹر عمران خان خٹک ، اسحاق خٹک موقع پر پہنچ گئے اور ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی لواحیقین کا جی ٹی روڈ بلاک کرکے بھر پور احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق خورشید ولد اسلم خان سکنہ نواں کلے نوشہرہ کلاں نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں جلسے کی تیاریوں میں اپنے بھائیوں شیر عالم اور شیر افضل سمیت دیگر کے ہمراہ جنازہ گاہ نواں کلے میں موجود تھے کہ اس دوران نوشیر ، اعجاز بختاج پسران ملوک مرحوم آئے اور ہمیں کہا کہ ہم آپ کو جنازہ گاہ میں جلسہ نہیں کرنے دینگے دوسری بار کہا اور اس وجہ سے ہماری تکرار شروع ہوئی جس پر نوشیر اور اعجاز نے اپنے اسلحہ سے فائر شروع کر دیا اس کے نتیجے میں میرا بھائی شیر عالم ولد اسلم خان لگ کر موقع پر جاں بحق ہوا اور بختاج کی فائرنگ سے میرا دوسرا بھائی شیر افضل ولد اسلم خان سر پر لگ کر شدیدزخمی ہوجیسے طبی امداد کیلئے پشاور منتقل کر دیا اور مجھے کفایت ، تور گل اور شکیل پسران ملتان نے کلاشنکوف کے بٹوں سے مار کر زخمی کر دیا نوشہرہ کلاں پولیس نے خورشید کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وزیر دفاع پرویز خٹک ، ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک ، اسحاق خٹک موقع پر پہنچ گئے جبکہ واقعے میں جاںبحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحیقین نے نوشہرہ مردان روڈ بلاک کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے زبردست احتجاج کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More