The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نوشہروفیروز،پڈعیدن کو تعلقہ کا درجہ دلوانے کے تین روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ قائم لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

11

پیر ستمبر
19:31

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) پڈعیدن کو تعلقہ کا درجہ دلوانے کیلئے ،، تعلقہ ایکشن کمیٹی ،، کی جانب سے نصرت کینال پڈعیدن پر کمیٹی چیئر مین و پاکستان انٹر نیشنل مشائخ کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پیر رکن الدین قریشی ہاشمی کی قیادت میں 3 روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ لگایاگیا جس میں آل پارٹیز،تاجر اتحادسمیت سینکڑوں شہریوں نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کی اور پڈعیدن کو تعلقہ کا درجہ دلوانے کیلئے سخت نعرے بازی بھی کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تعلقہ کمیٹی کے چیئرمین پیر رکن الدین قریشی ہاشمی،چوہدری شبیر حسین آرائیں،عمر فاروق آرائیں، کامریڈ اختر آریجو۔نوید علی آرائیں اور رانا باقر علی راجپوت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پڈعیدن تعلقہ لیکر رہیں گے ۔پہلے مرحلے میں احتجاجی مظاہرے وریلیاں نکالی گئیں ۔دوسرے مرحلے میں تین روزہ بھوک ہڑتال کا سلسلہ شروع کیا گیاہے اور تیسرے مرحلے میں کراچی کی جانب مارچ ہوگا اور سندھ اسمبلی و کراچی پریس کلب کے سامنے دھرنا ہوگا پڈعیدن کا تعلقہ کا درجہ نا دیاگیاتو دمادم مست قلندر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More