The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نوسربازخواتین اڑھائی تولے کے زیورات لے اڑیں

8

بدھ ستمبر
22:41

پشاور۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) تھانہ خزانہ کی حدود بخشی پل میں کار سوار نوسرباز خواتین نے ایک خاتون کو لاکھوں روپے مالیت کے سونا سے محروم کردیاہے،مسماةفرہاد بیگم سکنہ شیخ کلے نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ شہر جانے کے لئے گاڑی کے انتظارمیں کھڑی تھی کہ اس دوران آلٹو موٹرکار آکر اس کے پاس رک گئی جسمیں پہلے سے دو خواتین سوار تھی ڈرائیور نے خود کوٹیکسی ڈرائیور ظاہرکرکے اسے گاڑی میں بیٹھا دیا راستے میں گاڑی میں پہلے سے سوار خواتین نے الٹیاں شروع کردیں اس دوران خواتین نے اسے اڑھائی تولے سونا سے محروم کردیا اور فرار ہو گئیں پولیس نے نوسرباز خواتین مسماةجمیلہ ، مسماةلوشہ اور ڈرائیور کا سراغ لگا کر ا ن کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More