The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نواسہ رسول ؐحضرت امام حسین ؓ کے صاحبزادے حضرت امام زین العابدین ؓ کا یوم شہادت (آج)عقید ت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا

13

اتوار ستمبر
19:00

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) نواسہ رسول ؐحضرت امام حسین ؓ کے صاحبزادے حضرت امام زین العابدین ؓ کا یوم شہادت( آج) 25محرم الحرام بروزسوموار کو نہایت ہی عقید ت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان اور احمدیار سمیت ملک بھر کی امام بارگاہوں میں مجالس عزاء اور مساجد میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ بڑے شہروں میں ماتمی جلوس بھی نکالے جائیں گے ۔

حضرت امام زین العابدین نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین ؓ کے صاحبزادے تھے واقعہ کربلا میںبیماری کے باعث زندہ بچ گئے تھے آپؓ کا نام آپ کے دادا حضرت علی ؓ کے نام نامی پر علی رکھا گیا جبکہ کنیت ابوالحسن اور ابو القاسم رکھی گئی آپ زاہد و تقویٰ میں مشہور تھے ۔ اس روز الیکٹرئونک میڈیا پروگرامز نشر اور پرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More