The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نواز شریف کی زبان بند نہ ہوئی تو کھینچنی پڑے گی،غلام سرور … حکومت پورا زور لگائے گی کہ ملک دشمن نواز شریف کو وطن واپس لایا جائے اور ان کی اولاد کو بھی وطن واپس لائیں گے، … مزید

20

حکومت پورا زور لگائے گی کہ ملک دشمن نواز شریف کو وطن واپس لایا جائے اور ان کی اولاد کو بھی وطن واپس لائیں گے، وفاقی وزیر ہوا بازی

اتوار اکتوبر
23:10

ٹیکسلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ نواز شریف کو واپس لانے کیلئے بھرپور سفارتی تعلقات استعمال کیے جائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ حکومت پورا زور لگائے گی کہ ملک دشمن نواز شریف کو وطن واپس لایا جائے، نواز شریف پر اور بھی مقدمات درج کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

غلام سرور خان نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ان کی اولاد کو بھی وطن واپس لائیں گے، اگر نواز شریف کی زبان بند نہ ہوئی تو کھینچنی پڑے گی۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو بیرون ملک جائیدادیں بنانے کے جرم میں وزارت عظمیٰ سے نکالا گیا، اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرکے نواز شریف نے ملک دشمنوں کو خوش کیا، نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کرنا عوامی مطالبہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز پاکستان کی بات کریں، نہیں تو عوام انہیں اٹھاکربحیرہ عرب میں پھینک دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More