The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نواز شریف کی تقریر کے بعد آپ کو نیا عمران خان دیکھنے کو ملے گا … اب ان کو عام قیدیوں کی طرح رکھا جائے گا،نواز شریف کو پاکستان واپس لا کر کوئی وی آئی پی پروٹوکول نہیں دیا … مزید

17

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اکتوبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حالیہ تقریر کے بعد آپ لوگوں کو ایک نیا عمران خا دیکھنے کو ملے گا۔اسلام آباد میں ٹائیگرفورس کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگرفورس کو خوش آمدید کہتا ہوں، جب سے 28مارچ کو ہم نے ٹائیگرفورس بنائی تھی، تب سے جتنی بھی سرگرمیوں میں حصہ لیا میں قوم کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ رات کو جو سرکس ہوئی ،اس پر بھی بات کروں گا، اس سرکس میں ڈیزل کے علاوہ اور بھی بڑے فنکار تھے۔ رضاکار فورس کا معاشرے میں ایک بڑا مقام ہوتا ہے، کیونکہ آپ نے شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرنا ہوتی ہے۔ جب معاشرے میں مشکلات آتی ہیں تو زندہ معاشرے میں لوگ خود حکومت کی مدد کو آجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

جب میں شوکت خانم کیلئے پیسا اکٹھا کرنے نکلا تو کسی نے کہا سکولوں میں جاؤ، وزیراعظم نے مزید کہا کہ 11سال پہلے پیشگوئی کی تھی کہ یہ سرکس ایک دن ہوگی،یہ سب اکٹھے ہوجائیں گے۔

جب ان کی چوری پر ہاتھ پڑے گا یہ سب اکٹھے ہوجائیں گے۔وہاں دو بچوں نے بھی تقاریر کی تھیں۔ ان پر بات نہیں کرناچاہتا، ایک ان میں نانی ہے لیکن میرے لیے بچہ ہے،اس کی وجہ ہے،انسان جب تک زندگی میں جدوجہد نہیں کرتا ، وہ لیڈر نہیں بن سکتا، ان بچوں نے زندگی میں ایک گھنٹہ حلال کا کام نہیں کیا۔لیکن وہ لیکچر دے رہے ہیں، اور دونوں اپنے باپوں کی حرام کی کمائی پر پلے ہوئے ہیں۔ ٹیم میں گیارہ کھلاڑی ہوتے ہیں 12ویں پر کیا بات کروں؟انہوں نے کہا کہ لندن میں جس نے بیٹھ کر گفتگو کی، اس کی لندن جانے سے پہلے اور وہاں پر پہنچ کر تصویریں دیکھ لیں، شہبازشریف جیسی اداکاری بالی وڈ ایکٹر نہیں کرسکتے۔نوازشریف نے پاکستان کے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف جو زبان استعمال کی ہے، برصغیر کی تاریخ میں کبھی ایسی حکومت نہیں آئی ، جتنی نفرت مودی کی حکومت مسلمانوں سے کرتی ہے، ہمارے فوجی اپنی جانیں دے رہے ہیں، پرسوں 20فوجی جوانوں نے شہادت پائی۔ یہ ہمارے لیے اور ملک کیلئے اپنی جان کی قربانی دے رہے ہیں۔جبکہ یہ گیدڑ دم دبا کر باہر بھاگا، وہاں بیٹھ پر آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف زبان استعمال کی، یہ وہ نوازشریف ہے، جو یہ جنرل جیلانی کے گھر کے اوپر سریا بناتے ہوئے منسٹر بنا، پھر ضیاء الحق کے جوتے پالش کرکے وزیراعلیٰ بنا۔ اس کی کرپشن کی رپورٹ اس وقت ڈی جی آئی ایس آئی نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کروائی۔ ملک کی بدقسمتی یہ ہے کہ ہماری عدالتوں نے اس کی ہمیشہ مدد کی، آصف زرداری کو2مرتبہ جیل میں رکھا، حدیبیہ ملز کیس آصف زرداری نے نوازشریف پر بنایا تھا، زرداری اور نوازشریف وہ ہیں، جن پر دو کتابیں لکھی گئی ہیں، اس میں ہے کہ انہوں نے کس طرح غداری کی،ایک کتاب میں لکھا ہے کہ بے نظیر بھٹو بلاول کو بتا رہی ہیں کہ کس کس کے اکاؤنٹ میں پیسے پڑے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اب ان کو عام قیدیوں کی طرح رکھا جائے گا،کوئی وی آئی پی پروٹوکول نہیں دیا جائے گا،اب آپ نئے پاکستان کے بعد نیا عمران خان دیکھیں گے،اب میں آپ کو مقابلہ کر کے دکھاؤں گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More