The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نواز شریف کو ہر جگہ سے ناکامی کے بعد جمہوریت یاد آئی ہے،ان کا بیانیہ اب کہیں بکنے والا نہیں، وہ سزایافتہ مجرم ہیں، اسد عمر … نواز شریف کے بھائی اور پارٹی کے لوگ این آر او … مزید

11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سزا یافتہ مجرم ہیں، آپ سوالات پوچھنے والے ہوتے کون ہیں ، ہر جگہ سے ناکامی کے بعد نواز شریف کو جمہوریت یاد آئی ہے۔اتوارکوکراچی میں وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، 11 جماعتی اتحادی کو کراچی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف بھاگ کر لندن میں بیٹھ گئے ہیں، نوازشریف کے بھائی اور پارٹی کے لوگ این آراو مانگتے رہے ہیں، ہر جگہ سے ناکامی کے بعد انہیں جمہوریت یاد آئی، ان کا بیانیہ اب کہیں بکنے والا نہیں، وہ سزایافتہ مجرم ہیں اور سوالات پوچھنے والے ہوتے کون ہیں ان کا مسئلہ کسی فرد کے ساتھ نہیں بلکہ اداروں کے ساتھ ہے، ان کی تقاریر سول بالادستی اورجمہوریت کے لئے نہیں بلکہ اپنی کرپشن بچانے کے لئے ہے، نوازشریف کی تنقید ان اداروں پرہے جوان کی اطاعت نہیں کرتے، انہوں نے ایک تقریر میں نیاعمران خان بنادیا۔

(جاری ہے)

وہ دلیر ہیں تو ان کے منہ سے کلبھوشن کانام کیوں نہیں نکلتا ۔اس موقع پرعلی زیدی نے کہا کہ سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے اور سندھ کے حکمران سب سے زیادہ امیر ہیں، جو بانی متحدہ نے کراچی کے ساتھ کیا، وہی کچھ اندرون سندھ میں آصف زرداری کرتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے زندگی میں کبھی ایک دن دفتر میں بیٹھ کر کام نہیں کیا۔ احتساب کا نام ہی جمہوریت ہے،نیا عمران خان میدان میں اتر گیا ہے، کرپشن بچا مہم جتنی مرضی کرلو اب کچھ نہیں بچے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More