The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نواز شریف کو ذرا بھر بھی قانون کا احترام ہو تو وہ فوری طور پر خود گرفتاری پیش کر دیں ‘صوبائی وزیر میاں خالد محمود

9

جمعرات ستمبر
14:27

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ذرا بھر بھی قانون کا احترام ہو تو وہ فوری طور پر خود گرفتاری پیش کر دیں انہوں نے یہاں تحریک انصاف کے رہنماء حافظ مدثر مصطفیٰ خان اور چیئرمین زکوٰة کمیٹی انیس خان کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور اور شیخوپورہ کے درمیان نئے شہر کی تعمیر سے شیخوپورہ میں بھی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا اور ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے انہوں نے کہا کہ 35 برس تک شریف برادران نے ملک کو ذاتی میراث سمجھ کر چلایا اور قومی خزانے کو انتہائی بے دردی سے لوٹا نہ صرف شریف برادران بلکہ ہر مجرم کو اس کے جرموں کی سزا ملے گی اس بارے میں وزیر اعظم عمران خان کو ویڑن بہت کلیئر ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں ضلع شیخوپورہ کی ہر وارڈ میں اپنے امیدوار اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر کھڑے کرے گی انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے قوانین میں اپوزیشن کی ترامیم ابو بچاؤ مہم کا حصہ تھیں جن کو مسترد کر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے تاریخ ساز فیصلہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More