The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نواز شریف کا فیصلہ آگیا، ذرا بھی قانون کی پاسداری ہے توقبول کریں، شبلی فراز … حمزہ کو بھی جیل ناگوار گزررہی ہے اور وہ ہسپتال جانا چاہتے ہیں، اپوزیشن لیڈر صرف اقتدار کے … مزید

10

حمزہ کو بھی جیل ناگوار گزررہی ہے اور وہ ہسپتال جانا چاہتے ہیں، اپوزیشن لیڈر صرف اقتدار کے مزے لوٹنے پاکستان آتے ہیں، وزیر اطلاعات

منگل ستمبر
22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا فیصلہ آگیا، ان میں ذرا بھی قانون کی پاسداری ہے تو فیصلہ قبول کریں۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں ضمانت ختم ہونے کے بعد عدالتی حکم کے باوجود سرینڈر نہ کرنے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے 22 ستمبر کیلئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے اور اپیلوں پر سماعت کے دوران حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کردی۔

فیصلے کے ردعمل میں میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ کئی ایسے قیدی ہیں جو ان کی نسبت زیادہ خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہیں۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کا فیصلہ آگیا، ان میں ذرا بھی قانون کی پاسداری ہے تو فیصلہ قبول کریں، ان کے اعمال جیل والے ہیں تاہم وہ جیل میں رہ نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ اب حمزہ کو بھی جیل ناگوار گزررہی ہے اور وہ ہسپتال جانا چاہتے ہیں، اپوزیشن لیڈر صرف اقتدار کے مزے لوٹنے پاکستان آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More