The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نواز شریف پاکستان کے دفاع اور سلامتی و بقاء کو للکار رہے ہیں، راجہ ثاقب علی

16

اتوار اکتوبر
21:20

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (ویلفیئر ونگ )کے صدر راجہ ثاقب علی نے کہا ہے کہ نواز شریف پاک فوج کو نہیں بلکہ پاکستان کے دفاع اور سلامتی و بقائ کو للکار رہے ہیں، ووٹ کو عزت دینے کی باتیں کرنے والے نواز شریف کی سیاسی پیدائش جنرل ضیائ الحق کے مارشل لائ کے وجود سے ہوئی، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی یہ للکار پاکستان کے دشمنوں کا حوصلہ تو بڑھا سکتی ہے مگر پاکستان کے 22 کروڑ عوام نواز شریف اور ان کے سیاسی ٹولے کو معاف نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ ایک مارشل لائ نے نواز شریف کی سیاست کو جنم دیا جو ظاہر ہے مارشل لائی سوچ اور ضابطوں سے باہر نہیں نکل سکی اور دوسرے مارشل لائ کے وہ خود خالق بنے، راجہ ثاقب علی نے کہا کہ کرپٹ اور غیر صادق و امین لوگ اب اقتدار سے دوری کے باعث ذہنی طور پر اتنے ما?ف ہو چکے ہیں کہ پاکستان کے دفاع اور سلامتی پر حملے کر رہے ہیں جن میں پاکستانی قوم ان کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More