The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نواز شریف واپس نہیں آئیںگے ، انہیں واپس لانے کیلئے پوری کوشش کرینگے ، و زیر اعظم … فیٹف میں بلیک لسٹ ہوئے تو معیشت بیٹھ جائے گی، اپوزیشن نے سوچا فیفٹ میں یہ مان جائے گا … مزید

5

فیٹف میں بلیک لسٹ ہوئے تو معیشت بیٹھ جائے گی، اپوزیشن نے سوچا فیفٹ میں یہ مان جائے گا مگر میں کسی صورت بلیک میل نہیں ہو گا، عمران خان

پیر ستمبر
21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ نواز شریف واپس نہیں آئیںگے ، انہیں واپس لانے کیلئے پوری کوشش کرینگے ۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ نوازشریف واپس نہیں آئیں گے،نوازشریف کو واپس لانے کے لیے پوری کوشش کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن نے ملک کو گنگال کیا اور پھر کہا کہ حکومت فیل ہو گئی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فیٹف میں بلیک لسٹ ہوئے تو معیشت بیٹھ جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن نے سوچا فیفٹ میں یہ مان جائے گا مگر میں کسی صورت بلیک میل نہیں ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ قائداعظم فلسطین کے ساتھ کھڑے تھے ہمیں بھی ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ کراچی کو ٹھیک کرنا بہت ضروری ہے۔ کراچی صرف سندھ کا نہیں بلکہ پاکستان کا انجن آف گروتھ ہے۔ کراچی کا مسئلہ اس وقت حل ہو گا جب الیکٹڈ مئیر اپنے شہر کو ایک ملک کی طرح چلائے گا۔ نہیں جانتا کہ سندھ حکومت کی کیا پرابلم ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More