The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نواز شریف جنرل ضیا الحق کے جوتے پالش کر کے چیف منسٹر بنا … وزیراعظم عمران خان نے کنونشن سینٹر میں تقریر کرتے ہوئے نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیا

35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2020ء) آج کل سیاسی درجہ حرارت عروج پر ہے۔اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ٹھن گئی ہوئی ہے۔اپوزیشن ارکان جلسوں اور میڈیا کانفرنسز میں حکومت سمیت مختلف اداروں خاص طور پر فوج کے خلاف زہر اگلتے نظر آتے ہیں تو حکومتی وزرااور وزیر اعظم عمران خان بذات خود اپوزیشن کو نام لے کر جواب دیتے نظر آتے ہیں۔گزشتہ سے پیوستہ روز گوجرانوالہ میں اپوزیشن جماعتوں نے پی ڈی ایم کے فورم سے ایک بھرپور جلسہ کیا جہاں حکومت خاص طور پر وزیر اعظم کے خلاف بھرپور تنقید کے علاوہ ملکی اداروں کے خلاف بھی زہر افشانی کی گئی۔اس جلسہ کے ردعمل کے طور پر گزشتہ روز عمران خان نے اسلام آباد میں ٹائیگر فورس کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج سنجیدہ طور پر ایک بات کرنا چاہتا ہوں جسے غور سے سنیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ ”یہ گیدڑ جو دم دبا کر باہر بھاگ کر جا بیٹھا ہے اور ہمارے اداروں اور فوج کے خلاف زہر اگلتا ہے۔نواز شریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف جو باتیں کی ہیں تو میں بتانا چاہتا ہوں یہ نواز شریف وہی ہے جس نے جنرل جیلانی کے گھر پر سریہ لگاتے ہوئے منسٹری لی تھی اور اس نواز شریف نے الیکشن لڑنے کے لیے آئی ایس آئی کے چیف جنرل درانی کی مدد سے مہران بینک سے کروڑوں روپے لیے تھے۔

یہی نہیں بلکہ یہ وہ شخص ہے جو جنرل ضیا ءالحق کے جوتے پالش کرتے کرتے منسٹر بنا ہے۔آج یہ شخص ہمارے اداروں کے خلاف باتیں کرتا ہے۔میں اسے وطن واپس لاﺅں گااور اس عام جیل میں رکھوں گا جہاں دوسرے قیدی ہوتے ہیں۔“عمران خان کی اس تقریر کے ردعمل میں نواز شریف یا پارٹی کی طرف سے ابھی کوئی بیان نہیں آیا مگر لگتا یہی ہے کہ پی ڈی ایم کے کراچی میں ہونے والے جلسے میں کچھ نیا الزام ضرور سامنے آئے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More