The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں اتارچڑھاؤ اسٹاک ایکسچیج کے شئیرزکی طرح ہوا … نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کو سٹاک ایکسچینج کے شیئرز کے اتار چڑھاؤ کی طرح پیش کیا جاتا رہا۔ میاں صاحب … مزید

4

اسلام آباد(اردو پوائنٹ- اخبارتازہ ترین 15ستمبر2020ء) معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کا مذاق (ن) لیگ نے بنایا،ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کو سٹاک ایکسچینج کے شیئرز کے اتارچڑھاؤ کی طرح پیش کیا جاتا رہا۔ میاں صاحب کی رپورٹس میں ہیر پھیر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کی درست پورٹس آتی نہیں، تصاویر آتی رہتی ہیں۔ ان کی صحت سے متعلق دعاگو ہیں۔ انہوں نے خواجہ آصف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگی وزیر باہر اقامے پر مالی اور ڈرائیور بن کر قوم کی عزت خاک کرتے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب فکر نہ کرو، قوم پاناما بھول جائے گی، یہ خواجہ صاحب کا ڈائیلاگ تھا۔

(جاری ہے)

انہیں لگتا ہے کہ قوم میاں صاحب کی واپسی کو بھی بھول جائے گی۔

خیال رہے کہ العزیزیہ ریفرنس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے میاں نواز شریف حاضری سے مثتثیٰ کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے ، اورمیاں نواز شریف کو گرفتار کر کے انہیں عدالت میں پیش کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں ، مسلم لیگ کی قیادت نے کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور فیصلوں کا بھی احترام کرتے ہیں لیکن میاں نواز شریف صحت یاب ہوکر ہی ملک میں واپس آئیں گے۔مزید برآں سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وہ مفرور نہیں ہیں اور نہ ہی اس بات پر بضد ہیں کہ وہ ملک میں واپس نہیں آئیں گے بلکہ وہ ملک میں صحت یاد ہو کر آئیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اپنی اہلیہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کر ملک میں واپس آئے تھے ان کی بیماری کا مذاق ہم نہیں بلکہ حکمران جماعت نے بنایا ہے۔میاں نواز شریف کی رپورٹس شاہد ہیں کہ وہ کس بیماری میں مبتلا ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More