The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نوازشریف کی گوجرانوالہ جلسہ میں کی گئی تقریر اپنی جماعت پر ہی خود کش حملہ ثابت ہوئی ‘ہمایوں اختر خان … مقررہ وقت پر عوام نے فیصلہ کرنا ہے آئندہ کون حکومت بنائے گا،اپوزیشن … مزید

15


Live Updates

مقررہ وقت پر عوام نے فیصلہ کرنا ہے آئندہ کون حکومت بنائے گا،اپوزیشن خود کو وقت سے پہلے ہلکان نہ کرے

اتوار اکتوبر
11:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی گوجرانوالہ جلسہ میں کی گئی تقریر اپنی جماعت پر ہی خود کش حملہ ثابت ہوئی ہے ، نواز شریف 11جماعتوں کے بل بوتے پر جونتائج حاصل کرناچاہتے ہیں اس میں انہیں کبھی کامیابی نہیں ہو گی ،مقررہ وقت پر عوام کی عدالت نے فیصلہ کرنا ہے آئندہ کون حکومت بنائے گا اس لئے اپوزیشن وقت سے پہلے خودکو ہلکان نہ کرے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفتر میں حلقہ این ای131کے سینئر اکابرین سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ رہنمائوں نے حلقے سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ ہمایوں اخترخان نے کہا کہ حکومت خود تسلیم کر رہی ہے کہ مہنگائی ہے اور اس کی وجوہات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے ، مسلم لیگ (ن) آنے والی حکومت کیلئے ایک منصوبہ بندی کے تحت مسائل کے انبار چھوڑکرگئی جس میں روپے کو اوور ویلیو رکھنا سر فہرست تھا ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کو چیلنج ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے اثرات کے باوجود معیشت کے درست سمت میں گامزن ہونے پر اعدادوشمارکے ساتھ بات کر لے انہیں حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔ ہمایوںاخترخان نے کہا کہ سیاست اور احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے لیکن اس کی آڑ میں قومی سلامتی کے ادارے پر حملے نا قابل قبول ہیں اور عوام کی جانب سے اس پر شدید رد عمل سامنے آرہا ہے ۔



اپوزیشن اتحاد کی تحریک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More