The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نوازشریف آرمی چیف کیخلاف بولے، لگا مودی کی روح بول رہی، چودھری پرویز الٰہی … کان کھول کر سن لو! مضبوط ادارے ہی جمہوریت کی ضمانت ہیں،نوازشریف صاحب آج جو جمہوریت ہے وہ … مزید

11

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء اور اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ نوازشریف آرمی چیف کیخلاف بولے، لگا مودی کی روح بول رہی، کان کھول کر سن لو!مضبوط ادارے ہی جمہوریت کی ضمانت ہیں،نوازشریف صاحب آج جو جمہوریت ہے وہ جنرل باجوہ اور اداروں کی کاوشوں سے ہے۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے ریسکیو اکیڈمی میں تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیران ہوں نوازشریف آرمی چیف کیخلاف بولے، ایسے لگا نوازشریف نہیں مودی کی روح بول رہی ہے۔ کان کھول کر سن لیں مضبوط ادارے ہی جمہوریت کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارے ہی اندرون اور بیرون ملک سازشوں کا مقابلہ کرتے ہیں۔ جس جمہوریت کے سائے تلے بیٹھنا ہے اسے کاٹ رہے ہیں یہ کونسی جمہوریت ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف صاحب آج جو جمہوریت نظرآ رہی ہے وہ جنرل باجوہ اور تمام اداروں کی کاوشوں سے ہے۔ ملک کی اندورنی اور بیرونی سازشوں کا مقابلہ اداروں کی مضبوطی سے مشروط ہے۔

مضبوط ادارے ہی مضبوط جمہوریت کی ضمانت ہیں کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔مزید برآں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے واضح کیا کہ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کو برداشت نہیں کیا جائیگا، اپوزیشن کا شو فلاپ ہوگیا ہے ،ان کے پاس کوئی پروگرام نہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ عوام اپوزیشن کے ذاتی مفادات کی سیاست کو جانتے ہیں، اپوزیشن کا پہلا شو فلاپ ہوگیا، ان کے پاس کوئی پروگرام نہیں، انھوں نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، ان کو غریبوں کے دکھ درد کا کیا پتہ مریم نواز بتائیں انہوں نے کسی غریب سے آخری ملاقات کب کی سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ گزشتہ روز اپوزیشن کے جلسے میں اداروں کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی، ملکی تحفظ کے ضامن اداروں کے خلاف مہم جوئی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More