The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نواب شاہ میں گیس کا بل ادا نہ کرنے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا … دولت کالونی کا وزیر ملاح گیس کابل ادا نہ کرنے پر مشتعل، بشیر پر خنجر برسا دیئے، ملزمان گرفتار

24

دولت کالونی کا وزیر ملاح گیس کابل ادا نہ کرنے پر مشتعل، بشیر پر خنجر برسا دیئے، ملزمان گرفتار

اتوار اکتوبر
16:25

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) گیس کا بل ادا نہ کرنے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایئرپورٹ تھانے کی حدود میں واقع دولت کالونی میں وزیر ملاح نے اپنے چھوٹے بھائی بشیر ملاح کو سوئی گیس کا بل ادا نہ کرنے پر مشتعل ہوکر خنجر کے وار کرکے شدید زخمی کردیا جسے تشویشناک حالت میں پیپلز میڈیکل کالج و اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ایئرپورٹ پولیس نے وزیر ملاح، عجب ملاح اور وحید ملاح کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کردیا اور رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More