The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ننکانہ صاحب ضلع بھرمیں کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے بند ہونے والے تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے

8

جمعرات ستمبر
10:36

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) ننکانہ صاحب ضلع بھرمیں کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے بند ہونے والے تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے، اب تک آٹھویں تا بارہویں جماعت کے بچوں کے لیے اسکول کھولے گئے، اسکولوں میں زیادہ تر ایس او پیز کے تحت بچوں کو ماسک کے ساتھ انٹری دی جارہی اور گیٹ پر ہی ان کے جسم کا درجہ حرارت چیک کیا جاتا ہے اور سینی ٹائزر سے ان کے ہاتھوں کو دھویا گیا اور ہر جماعت میں دور دور کرسیاں رکھ کر مکمل طور پر ایس او پیز کے تحت تعلیمی سرگرمیاں جاری کی ہیں اور ساتھ ہی اساتذہ کو بھی مکمل طور ایس او پیز کے تحت جماعتوں میں بچوں کو پڑھاتے ہوئے دیکھا گیا، دوسری جانب زیادہ تر پرائیویٹ اسکول جو کرائے کے مکانوں میں تھے چھ ماہ بعد وہ اسکول کھل نہ سکے کیونکہ کافی مالک مکانوں نے کرایہ نہ دینے کی وجہ سے پرائیویٹ اسکول والوں سے اسکول خالی کروالیے ہیں، کورونا کے باعث تعلیمی ادارے چھ ماہ بند ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ اسکول ٹیچر اور دیگر اسٹااف کو کافی مالی نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے زیادہ تر لوگوں نے پرائیویٹ اسکول بند کردیے ہیں اور اسکول اسٹاف نے اپنے دوسریکاروبارشروع کردیے ہیں جس کی وجہ سے بچوں نے سرکاری اسکولوں میں داخلے لینا شروع کرلیے ہیں، زیادہ تر اسکولوں میں پہلی تا آٹھویں جماعت تک کے زرلٹ کا اعلان کردیا ہے جبکہ لاہور تعلیمی بورڈ نے ابھی تک نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کے نتائج کا اعلان ابھی نہیں کیا جس کی وجہ سے بچوں کو یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے میں کافی دشواریوں کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More