The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نفسا نفسی کے دور میں بچوں میں نعت رسول مقبول ؐ پڑھنے کا شوق پیدا کرنا بہت بڑی نیکی کاکام ہے‘محمد عمیر اعوان

23

اتوار اکتوبر
13:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء)ڈائریکٹر اپیکس ایجوکیشنل اکیڈمی پیپلز کالونی ،راولپنڈی بلال اعظم اور دی گرومرز کالج برف خانہ چوک کے پرنسپل محمد عمیر اعوان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آج کے نفسا نفسی کے دور میں بچوں میں نعت رسول مقبول ؐ پڑھنے کا شوق پیدا کرنا بہت بڑی نیکی کاکام ہے اور غوثیہ نعت کونسل گزشتہ کئی سالوں سے یہ فریضہ بخوبی انجام دے رہی ہے اس کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور نعت خواں بچوں میں جو مقابلے منعقد کرائے جارہے ہیں اس سے گلی محلوں کی سطح سے اچھے نعت خواں سامنے آتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے غوثیہ نعت کونسل کے زیراہتمام دی گرومر ز کالج برف خانہ چوک،راولپنڈی میں منعقدہ نعت خواں بچوں کے آڈیشن کے موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر غوثیہ نعت کونسل راولپنڈی کے چیئرمین مقصودعلی قادری،محمد صداقت بھٹی،ملک ماجد،ملک محمد الیاس،حمزہ منظور،ابراہیم،خضرسواتی و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر نعت خواں بچوں کے آڈیشن لیکر عبدالرحمن عاصم،خضرحیات اورمعیز احمد کوسیمی فائنل مقابلوں کیلئے سلیکٹ کیاگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More