The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نصیرآباد میں منشیات کا کاروبار عروج پہنچ چکا ہے منشیات کی ناسور نوجوانوں کو دھمک کی طرح کھا رہی ہیں، چیئرمین ڈاکٹرشکرخان پندرانی

9

منگل ستمبر
15:35

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) نیشنل پیس کونسل پاکستان نصیرآباد کے چیئرمین ڈاکٹرشکرخان پندرانی، جنرل سیکرٹری ابوہررہ جتک،علی رضا بلوچ، بہرام میر پندرانی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نصیرآباد میں منشیات کا کاروبار عروج پہنچ چکا ہے منشیات کی ناسور نوجوانوں کو دھمک کی طرح کھا رہی ہیں منشیات کے استعمال سے کئی اموات ہوچکی ہیں نصیر آباد کے ہیڈ کواٹر شہر ڈیرہ مراد جمالی میں منشیات کے اڈے ہر کلی محلوں میں کھل چکے ہیں جس سے نوجوانوں کو منشیات خریدنے کے لئے انکو کوئی مسئلہ درپیش نہیں آرہی ہیں منشیات کے زرد میں خاص کر سٹوڈنٹس یا کم عمر کے بچے آچکے ہیں انہوں نے کہاکہ نصیرآباد کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں چرس،آس،پوڈر،کچہ شراب پینے والوں کی تعداد حد سے تجاوز کرچکی ہیں اگر منشیات کی خریدو فروخت پر پابندی نہیں لگائی گئی تو کچھ دنوں میں شہر کے ہر گھر سے ایک منشیات سے متاثر نوجوان نکل سکتا ہے ہم ڈی آئی جی نصیرآباد رینج ایس ایس پی نصیرآباد و ڈپٹی کمشنر نصیرآباد سے اپیل کرتے ہے کہ منشیات بیچنے والو کے خلاف کاروئی عمل میں لا کر نصیرِآباد کو منشیات سے پاک کریں تاکہ نوجوان نسل کو اس ناسور سے محفوظ رکھا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More