The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نشتر کالونی پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان کوگرفتار کرلیا … ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے 12موبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد

9

ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے 12موبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد

اتوار ستمبر
18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) ایس پی ماڈل ٹائون انویسٹی گیشن اسد مظفر کی سربراہی میں نشتر کالونی پولیس نے گن پوائنٹ پر ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان ساجد اور سلیمان کوگرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے 12موبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ملزمان نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔انچارج انویسٹی گیشن نشتر کالونی اعجاز رسول نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More