The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نجی شعبے کی جانب سے درآمد کی گئی دو لاکھ میٹرک ٹن گندم پاکستان پہنچ گئی … حکومت نے رواں برس گندم کی قلت کے پیش نظر نجی شعبے کو ڈیوٹی فری گندم کی درآمد کی اجازت دی تھی

5

حکومت نے رواں برس گندم کی قلت کے پیش نظر نجی شعبے کو ڈیوٹی فری گندم کی درآمد کی اجازت دی تھی

پیر ستمبر
20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) نجی شعبے کی جانب سے درآمد کی گئی دو لاکھ میٹرک ٹن گندم پاکستان پہنچ گئی ہے۔حکومت نے رواں برس گندم کی قلت کے پیش نظر نجی شعبے کو ڈیوٹی فری گندم کی درآمد کی اجازت دی تھی۔درآمد کنندہ مزمل چیپل کے مطابق نجی شعبے کی جانب سے مجموعی طورپر گندم کے 14 جہاز بک کروائے گئے ہیں۔ مجموعی طورپر 8 لاکھ 50 ہزار ٹن گندم کی درآمد کے معاہدے کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ اب تک تین جہاز تقریبا 2لاکھ میٹرک ٹن گندم لیکرپاکستان پہنچ چکے ہیں۔ستمبر میں گندم کے مزید 7 جہاز ، اکتوبر میں 3 اور نومبر میں 4 جہازوں کی آمد متوقع ہے۔گندم کی درآمد سے ملک میں آٹے کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان نے بروقت گندم کی درآمد کا فیصلہ کیا ۔اب بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ شروع ہو گیا ہے۔گندم کی درآمد کے ابتدائی معاہدے 230 ڈالر سے 244 ڈالر فی میٹرک ٹن میں کئے گئے۔اس وقت قیمت بڑھ کر 260 ڈالر فی میٹرک ٹن ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More