The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نجکاری کمیشن کے زیر اہتمام 15کینال سرکاری اراضی64کروڑ50لاکھ روپے میں نیلام

5

پیر ستمبر
15:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) : وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق وفاقی حکومت کے زیر ملکیت سرکاری اراضی کی اسلام آباد، لاہور،گوجرانوالہ میں کامیاب نیلامی کے بعد نجکاری کمیشن کے زیراہتمام فیصل آبادکے مقامی ہوٹل میں کینال بینک روڈ فیصل ٹائون موضع ملک پور مانوالہ چک نمبر 203ر ب میں واقع15کینال کمرشل اراضی کی نیلامی گئی جو کہ کرن بلڈرزنے 64کروڑ50لاکھ روپے دے کر اپنے نام کرلی۔تقریب میں پرائیوٹائزیشن کمیشن کے ڈی جی افتحار نقوی اور ٹرانزکشن منیجر سلمان امین سمیت پراپرٹیز آکشن کمیٹی کے دیگر ممبران نے بھی شرکت کی ۔ پرائیوٹائزیشن کمیشن کے ڈی جی افتحار نقوی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجکاری کمیشن کے تحت رواں ہفتے سے پاکستان بھر میں سرکاری جائیدادوں کی نیلامی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس میں پرائیویٹائزیشن کمیشن آرڈیننس کے تحت جائیدادوں کی نیلامی کو شفاف طریقہ سے کیا جارہا ہے اس اقدام کا مقصد قرضوں کا بوجھ کم کرنا اور عوام کی فلاح وبہبود سمیت ان کے معیار زندگی میں بہتری لانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق شفاف نیلامی سے اداروں کے نقصانات اور قرضوں میں کمی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری جائیدادوں کی اسلام آباد ، لاہور اور گوجرانوالہ میں کامیاب نیلامی کے بعد اگلے مرحلے میں ملتان، وہاڑی، رحیم یار خان، نواب شاہ سمیت دیگر شہروں میں بھی سرکاری جائیدادوں کی نیلامی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More