The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نبپرا نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی کے الیکٹرک کی درخواست مسترد کردی

6

بدھ ستمبر
22:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی کے الیکٹرک کی درخواست مسترد کردی۔بدھ کو بجلی کی قیمت بڑھانے سے متعلق کے الیکٹرک کی درخواست کی نیپرا میں سماعت ہوئی۔نیپرا حکام نے اس موقع پر کہا کہ کیالیکٹرک میں سرمایہ کاری کے اثرات تو نظر نہیں آ رہے، ہم نے بارشوں میں بہت لوڈ شیڈنگ دیکھی۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ بارشوں کے دوران فیڈرز کو سیفٹی کے باعث بھی بند کیا گیا تھا، بارشوں کے باعث ہمیں کچھ فیڈرز 6 روز تک بھی بند رکھنا پڑے۔سی ایف او کے الیکٹرک نے کہا کہ ہم نے نیپرا اہداف کے مقابلے زیادہ سرمایہ کاری کی۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے جتنا کچھ بتا رہی ہے نظر تو کچھ نہیں آ رہا۔انہوں نے کہا کہ صارفین بھی کے الیکٹرک سے مطمئن نہیں، اعلیٰ عدالت بھی آپ سے مطمئن نہیں ہے، کے الیکٹرک کی باتیں سن کر سرمایہ کاری کے نام پر صارفین پر بوجھ نہیں ڈال سکتے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More