The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ناقص خوراک تیار کرنے پر لاہور ڈویژن میں 6فوڈ پوائنٹس سیل،15کو بھاری جرمانے ،6210لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

9

اتوار ستمبر
19:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص خوراک تیار کرنے پر لاہور ڈویژن میں 6فوڈ پوائنٹس سیل،15کو بھاری جرمانے جبکہ 6210لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی پر6 فوڈ پوائنٹس سیل،15کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے ۔

(جاری ہے)

جدید لیکٹو سکین مشینوں سے لیس ملک موبائل ٹیسٹنگ لیبز سی245گاڑیوں میں موجود2لاکھ37ہزار60لیٹر دودھ چیک کیا گیا۔

موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر 6210لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق تلف کیے گئے دودھ کی ایل آر انتہائی کم اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔عرفان میمن نے بتایا کہ ناقص انتظامات اور حشرات کی بھرمارپرتوصیف سویٹس پروڈکشن یونٹ کو سربمہر کر دیا گیا،غیر معیاری دودھ کی فروخت پر اللہ والے،الخیر،بسمہ اللہ،اور امجد ملک شاپس کو سیل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More