The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نازش جہانگیر ،محسن عباس حیدر کے ساتھ ڈرامہ سیریل’’گھمنڈی‘‘ میں دکھائی دیں گی

2

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) اداکارہ نازش جہانگیر ،محسن عباس حیدر کے ساتھ ڈرامہ سیریل’’گھمنڈی‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

سہیل جاوید کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامے سیریل’’گھمنڈی‘‘ کی عکس بندی شروع کر دی گئی ہے جس میں نازش جہانگیر اور محسن عباس حیدر ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔ ڈرامے کے پروڈیوسر عدنان صدیقی ہیں۔ نازش جہانگیر نے ڈرامے کے سیٹ پر بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے ’’ آئینہ دیکھ کہ مسکائے گی بھی،بات بے بات وہ شرمائے گی بھی،حسن کو ناز ہے اتنی حسیں ہے،’’گھمنڈی‘‘ ہے تو پھر اترائے گی بھی۔ محسن عباس حیدر،جلد آ رہا ہے‘‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More