The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نارووال کے ارسطو گجر پورہ موٹروے پر ہونے والے دلخراش واقعے پر بھی غیر ضروری فلسفے اور سیاسی بیان بازی سے باز نہیں آئے، حکومت کو بے حسی کا طعنہ دینے والے شاید ماڈل ٹاؤن … مزید

8

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے رہنما پاکستان مسلم لیگ ن احسن اقبال کی حکومت مخالف پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ نارووال کے ارسطو گجر پورہ موٹروے پر ہونے والے دلخراش واقعے پر بھی غیر ضروری فلسفے اور سیاسی بیان بازی سے باز نہیں آئے۔ حکومت کو بے حسی کا طعنہ دینے والے شاید ماڈل ٹاؤن میں دن دیہاڑے چودہ گھنٹے میڈیا کے سامنے بدمعاشی اور غنڈہ گردی کے ذمہ داران، چودہ افراد کے قاتل، حاملہ ماؤں پر ان کے بچوں سمیت ظلم کرنے والوں کو بھول گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیگی قائدین میں سے کسی کو بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ذمہ داری قبول کرنے اور مستعفی ہونے کے جرات نہیں ہوئی، بلکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ڈی آئی جی عبدالجبار اور ڈاکٹر توقیر شاہ کو ڈھٹائی اور بے شرمی کے ساتھ پر کشش عہدوں سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ ن لیگی ترجمانوں نے سی سی پی او لاہور کے بیان کو سیاسی رنگ دینے کی بھرپور کوشش کی لیکن شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کا زینب بچی کے والد کے ساتھ میڈیا کے سامنے بیٹھ کر قہقہے لگانا ابھی سب کو یاد ہے۔

زینب کیس میں گزشتہ حکومت نے تین مہینے تک مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آنکھیں بند کیے رکھیں اور میڈیا، اپوزیشن اور عوام کے شدید احتجاج پر تین مہینے بعد زینب قتل کیس کا مجرم گرفتار ہو سکا۔ اس کے برعکس وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں پولیس اور تحقیقاتی ادارے 72 گھنٹوں کے اندر موٹروے کیس کے ملزمان کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے لیگی قیادت کی جانب سے فرانزک سائنس لیبارٹری کے قیام کے دعوے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2007 میں اسوقت کے وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے فرانزک سائنس لیبارٹری کی داغ بیل ڈالی۔ فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ آئی جی اور چیف سیکریٹری کی تبدیلی پر سیاست کرنا اپوزیشن کا کم ترین درجہ ہے۔ خود شہباز شریف کے دور میں نو آئی جی پنجاب تبدیل کیے گئے۔ انگلی کے اشارے سے افسران کو گھر بھیجنے والے شہباز شریف کی جگہ میرٹ پر تقرری کرنے والے عثمان بزدار نے لے لی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انشاء اللہ بہت جلد قوم کو موٹروے زیادتی کیس پر اچھی خبر ملے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More