The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نائٹ چیکنگ کا سلسلہ شروع ،8افرادبجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے

17

منگل ستمبر
21:10

ملتان ۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ملتان شہرکی سب ڈویژنوں نے نائٹ چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔ ایکسین اور ایس ڈی اوز کی سربراہی میں ٹیموں نے مختلف علاقوں میں 8افراد کو ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ پولیس اور میپکو ٹیموں کی مشترکہ کاروائیوں میں بجلی تنصیبات اتارکر قبضہ میں لے لیں۔ مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھجوادی گئیں ۔ ایکسین میپکو سٹی ڈویژن ملتان محمد خالدسیال کی سربراہی میں ایس ڈی او پاک گیٹ سب ڈویژن ثاقب انعام اور ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن رائو جنید اقبال و سٹاف پر مشتمل ٹیموں نے پاک گیٹ سب ڈویژن کے علاقہ لودھی پورہ اور اندرون شہر میں آپریشن کرکے دو صارفین کو ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا ۔

(جاری ہے)

ایس ڈی او نواں شہر سب ڈویژن محمد اسلم طاہر کی سربراہی میں میٹر انسپکٹر کاشف عزیز نے اللہ شافی چوک پردو بجلی چوروں، ایس ڈی او حسن آبادسب ڈویژن رانا عبدالرزاق کی سربراہی میں میٹر سپروائزر اکرام علوی نے اشرف آباد اور فرید آباد میں دو افراد کو ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑاجبکہ ایس ڈی او گلبرگ سب ڈویژن محمد سلیم شاد کی سربراہی میں ٹیم نے انصارکالونی میں محمد یوسف کے نام سے نصب میٹر پر ڈائریکٹ تارلگاکر بجلی چوری پکڑلی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More