The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نئے ٹیلنٹ کا کام دیکھ کر خوشی ہوتی ہے،صائمہ خان … کامیابی اسے ہی ملے گی جو فلم بینوں کو روٹین سے ہٹ کر کچھ دکھائے گا

1

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2020ء،نمائندہ
خصوصی،بائواصغر) فلم و سٹیج کی نامور اداکارہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ نئے
ٹیلنٹ کا کام دیکھ کر خوشی ہوتی ہے اورنوجوان فلم میکر اچھی اورمیعاری
فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے صائمہ خان نے کہا کہ ایک
طرح کی کہانی اور ایک جیسے کرداروں کو مختلف ناموں کے ساتھ سالہا سال
دکھانے کا دور اب چلا گیاہے۔

(جاری ہے)

باکس آفس پر کامیابی اسے ہی ملے گی جو فلم
بینوں کو روٹین سے ہٹ کر کچھ دکھائے گا۔ ماضی میں فلم انڈسٹری کے لیے کوئی
پلاننگ نہیں کی گئی تھی اسی لیے مشکلات کا شکار ہوئی جب کہ جدید ٹیکنالوجی
نے فلم میکنگ کو آسان بنانے کے ساتھ اس کی کوالٹی بھی بہترکی ہے۔صائمہ خان
نے کہا کہ نوجوان تجربہ کار نہ ہونے کے باوجود اچھی فلم بنانے کے لیے محنت
کر رہے ہیں ،مگر کچھ کمزوریاں اور خامیاں ہیں۔ اگر وہ اسی طرح کوشش کرتے
رہے تو بہت جلد ان پر قابو پا لیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More