The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نئے بلدیاتی نظام کے تحت انتخابات کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیوں، ٹائون کمیٹیوں اور تحصیل کونسلز کی نشستوں کا اعلان

11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) محکمہ لوکل گورنمنٹ نے نئے بلدیاتی نظام کے تحت انتخابات کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیوں، ٹائون کمیٹیوں اور تحصیل کونسلز کی نشستوں کا اعلان کر دیا۔ دوسرے مرحلے میں ہونیوالے لارڈ میئر کے انتخابات کیلئے سیاسی جماعتیں لارڈ میئر اور دیگر کمیٹیوں کے امیدواران اپنا پینل انائونس کرینگی۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع فیصل آباد کیلئے 490 سیٹوں پر امیدواران انتخابات میں حصہ لینگے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن فیصل آباد کے جنرل کونسلرز کی تعداد 40، اقلیتی نشستیں 2، خواتین نشستیں 8، کسان کی 6نشستوں پر براہ راست الیکشن ہو گا جبکہ میونسپل کمیٹی چک جھمرہ کیلئے جنرل کونسلرز کی 10، اقلیتی ایک، خواتین سیٹ 2 اور ایک کسان سیٹ مختص کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میونسپل کمیٹی کھرڑیانوالہ کیلئے 15جنرل کونسلرز، ایک اقلیتی، 3 خواتین اور 2 کسان سیٹ، میونسپل کمیٹی جڑانوالہ کیلئے 20جنرل کونسلرز، ایک اقلیتی، 4خواتین اور 3کسان سیٹ، میونسپل کمیٹی تاندلیانوالہ کیلئے 15 جنرل کونسلرز، ایک اقلیتی، 3 خواتین اور 2 کسان سیٹ، میونسپل کمیٹی سمندری کیلئے 20 جنرل کونسلرز، ایک اقلیت، 4خواتین اور 3کسان سیٹ، میونسپل کمیٹی سدھار کیلئے 15جنرل کونسلرز، ایک اقلیت، 3خواتین اور 2کسان سیٹ، میونسپل کمیٹی ڈجکوٹ کیلئے 15جنرل کونسلرز، ایک اقلیت، 3خواتین اور 2کسان سیٹ، ٹائون کمیٹی ماموں کانجن کیلئے 10جنرل کونسلرز، ایک اقلیت، 2 خواتین اور ایک کسان سیٹ، ٹائون کمیٹی گڑھ فتح شاہ کیلئے 10جنرل کونسلرز، ایک اقلیت، 2خواتین اور ایک کسان سیٹ، ٹائون کمیٹی مکوآنہ کیلئے 10جنرل کونسلرز، ایک اقلیت، 2خواتین اور ایک کسان سیٹ، ٹائون کمیٹی ستیانہ کیلئے 10جنرل کونسلرز، ایک اقلیت، 2خواتین اور ایک کسان سیٹ، ٹائون کمیٹی روشن والا (243رب) کیلئے 10جنرل کونسلرز، ایک اقلیت، 2 خواتین اور کسان سیٹ، تحصیل کونسل چک جھمرہ کیلئے 25جنرل کونسلرز، ایک اقلیت، 5خواتین اور 4کسان سیٹ‘ تحصیل کونسل جڑانوالہ کیلئے 35جنرل کونسلرز، 2اقلیت، 7 خواتین اور 5 کسان سیٹ، تحصیل کونسل تاندلیانوالہ کیلئے 30جنرل کونسلرز، 2اقلیت، 6 خواتین اور 4 کسان سیٹ، تحصیل کونسل سمندری کیلئے 25جنرل کونسلرز، ایک اقلیت، 5خواتین اور 4کسان سیٹ اور تحصیل کونسل صدر کیلئے 35جنرل کونسلرز، 2اقلیت، 7 خواتین اور 5کسان سیٹ مختص کی گئی ہیں۔ دوسرے مرحلہ میں لارڈ میئر اور دیگر کمیٹیوں اور تحصیل کونسل کے امیدواروں کو براہ راست عوام ووٹ دینگے اور مذکورہ نشستوں پر تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے امیدوار نامزد کر کے فہرستیں الیکشن کمیشن کو فراہم کریں گی۔ سیاسی پارٹی کے امیدوار نے جتنے ووٹ حاصل کیے ہونگے اس پارٹی کے امیدوار کو متناسب نمائندگی کے تحت مذکورہ کونسل میں حاصل کردہ ووٹوں کے تناسب سے جنرل کونسلرز، خواتین کونسلرز، اقلیتی کونسلرز، کسان ولیبر کونسلرز کی نشستیں مختص کی جائیں گی۔ کوئی پارٹی امیدوار جتنے ووٹ حاصل کریگا اسکو متعلقہ کونسلز میں اتنی میں نشستیں ملیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More