The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

نئی آبادی برنالہ میں زیادتی کیس، مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

6


Live Updates

جمعرات ستمبر
15:11

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) نئی آبادی برنالہ میں زیادتی کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائے پنجاب موٹروے کی طرح کا نئی آبادی برنالہ میں زیادتی کا واقعہ ہوا ہے عوامی سماجی حلقوں کا مطالبہ، عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی برنالہ پولیس نے چار ملزمان سے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ چوتھے ملزم کی تلاش جاری ہے اس موقع پر ایس پی بھمبر عابد میر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برنالہ واقع انتہائی افسوسناک ہے اس کیس میں خود نگرانی کررہا ہوں خاتون کی میڈیکل رپورٹ پازیٹو آنے پر سنگین دفعات کی آزاری کردی ہے انہوں نے کہا کہ تین ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں اور چوتھے ملازمین کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا اور کیس کی میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو انکے انجام تک پہنچائیں گے نئی آبادی برنالہ کے واقعہ سے اہلیان علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی اور اب تمام اہلیان علاقہ کے نظریں ایس پی بھمبر عابد میر پر لگی ہوئیں وہ ایک دیانتدار اور میرٹ پسند آفیسر ہیں عوامی سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ امید ہے کہ ایس پی بھمبر میرٹ پر تفتیش کرکے تمام حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔



موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More