The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

میں عوامی نمائندہ ہوں‘ ہمارے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں،صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ و ماحولیات میٹھا خان کاکڑ

16

اتوار ستمبر
23:15

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ و ماحولیات میٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ میں عوامی نمائندہ ہوں اور ہمارے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں‘ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے‘ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کی ترقی میں ہر ممکن کوشش کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ژوب میں نئے گائنی یونٹ کا افتتاح اور گائنی وارڈ میں رکھے گئے نئے مشینری اور دیگر آلات کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ ژوب ہسپتال کو جدید سہولیات سے آراستہ کر کے عوام کیلئے صحت کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے مزید کہا کہ صحت اور تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور نہ ہی ان شعبوں میں کوئی غفلت یا کوتاہی برداشت کر سکتے ہیں ژوب ہسپتال کو پورے صوبے میں مثالی بنا کر پیش کروں گا کیونکہ ژوب کے بارڈز افغانستان اور وزیرستان سے ملتے ہیں وہاں سے بھی مریض علاج کے لیے ژوب کے ڈسٹرکٹ ہسپتال کو لے آتے ہیں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ و ماحولیات مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے گزارش ہے کہ وہ اس معاملے میں میرا ساتھ دیں ہر ملازم کو چاہیے کہ وہ اپنی فرائض بخوبی سر انجام دے کر کسی دوسرے کی معاملات میں مداخلت نہ کرے تاکہ ہم اپنی مشن کو اچھی طرح سے جاری رکھ سکیں صوبائی وزیر نے کہا کہ کسی کو بھی کسی بھی صورت ہسپتال کے معاملے میں دخل دینے کا اجازت نہیں دینگے اور نہ ہی کسی صورت کامیاب ہونے دیں گے اور نہ ہی ہمیں ایسے لوگوں کی خدمات کی ضرورت ہے جو عوام کیلئے رحمت کی بجائے زحمت بنے کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے میری کامیابی اور ناکامی صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے کیونکہ میرا تعلق براہ راست اللہ تعالیٰ سے ہے اور عوام کی خدمت کرنا میں اپنا فرض سمجھتا ہوں عوام نے ووٹ دے کر مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے مجھے اس کا پورا احساس ہے اور میں اپنی عوام کو کبھی مایوس نہیں کروں گا میرے دروازے عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت کھلے رہیں گے اور کسی کو شکایت کا موقع نہیں دونگا صوبائی وزیر نے کہا کہ میں نے ژوب عوام سے وعدہ کیا کہ ژوب میں وہ تاریخی کام کر کے دکھاؤنگا جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے جو پچھلے تیس سالوں میں نہیں ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اگلے الیکشن ہمارے ترقیاتی کام ثابت کریگا لہٰذا ساتھی مخالفین کی پروپیگنڈوں کے بجائے عوام کی خدمت پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More