The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ڈائریکٹر ایمرجنسی جنرل ہسپتال کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد … با عزت ریٹائرمنٹ خوش قسمتی ہے ، نجی طور پر انسانیت کی خدمت کا سفر جاری رکھیں‘پرنسپل … مزید

14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفرنے کہا ہے کہ لوگ ڈاکٹروں کو مسیحا سمجھتے ہیں اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال ڈاکٹر محمود صلاح الدین اور ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر رانا محمد شفیق نے دوران ملازمت اپنے فرائض خلوص نیت ،نیک نیتی اور احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے لوگوں کے اس خیال کو سچ ثابت کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ باعزت طریقے سے ریٹائرمنٹ کسی بھی شخص کے لئے خوش قسمتی اور بڑے اعزاز سے کم نہیںاور انہوں نے آئندہ بھی یہی توقع ظاہر کی کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے سبکدوش نہیں ہوں گے اور اب نجی طور پر دکھی انسانیت کی خدمت کا یہ سفر جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے جنرل ہسپتال میں گریڈ 20کے ڈاکٹروں کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر پروفیسرز ، انتظامی ڈاکٹرز ،نرسز ، پیرا میڈیکل سٹاف و دیگر ملازمین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔تقریب کے شرکاء نے ریٹائر ہونے والے دونوں ڈاکٹروں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جن معاشروں میں استاد و معالج کی عزت و تکریم ختم ہو جائے وہ زیادہ دیر تر قائم نہیں رہ سکتے اسی طرح سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد بھی ڈاکٹر کے مقام اور مرتبے میں کوئی کمی نہیں آتی اور وہ لوگوں کو علاج معالجے کی سہولت بہم پہنچانے کی خدمت جاری رکھ سکتا ہے ۔پروفیسر الفرید ظفر نے مزید کہا کہ پیشہ وارانہ شعبوں سے وابستہ ٹیکنیکل افراد کبھی ریٹائر نہیں ہوتے اور اُن کا یہ سفر تمام عمر جاری رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بھی میڈیکل کے ٹیکنیکل کے شعبے سے وابستہ ہیں جو عمر کی قید کے بغیر آخری دم تک دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھتے ہیں ۔پرنسپل پی جی ایم آئی کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ سینئر ڈاکٹرز کے تجربات اورقابلیت میں مزید اضافہ ہوتا ہے جس سے نوجوان ڈاکٹر وں کو بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے قابلیت بڑھانے کیلئے استفادہ کرنا چاہیے۔پروفیسر الفرید ظفرنے کہا کہ جس طرح فرنٹ فٹ پر کورونا وبا کے دوران ڈاکٹروں و طبی عملے نے اپنی خدمات سر انجام دی ہیں وہ ساری قوم کے ہیرو ہیں اور عالمی سطح پر یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستانی قوم ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر ز و طبی عملہ آئندہ بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ کام کریں گے اور ادارے کا نام روشن کریں۔ریٹائر ہونے والے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود صلاح الدین اور ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر رانا محمد شفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات نے سرکاری فرائض کی انجام دہی کے لئے جو ذمہ داریاں ہمیں دی تھیں اُس میں ہم سرخرو ہوئے ہیں اور مستقبل میں بھی دکھی انسانیت کی خدمت کا مشن جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ ادارے سے جو عزت، پیار اور خلوص ملا ہے وہ ہمارے لیے اثاثہ ہے جسے کسی طور بھلایا نہیں جا سکتا ۔تقریب کے اختتام پر ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین اور ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر رانا محمد شفیق کوتحائف بھی دیے گئے اور اُن کیلئے دعائیںبھی کی گئیں ۔بعد ازاں ان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔تقریب سے پروفیسر محمدمعین ، پروفیسر خالد وحید ، پروفیسر فاروق افضل ، پروفیسر محمد نذیر،پروفیسر جودت سلیم، ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر طاہر خلیل ، ایم ایس پنز ڈاکٹر علی رزاق ، رہنما پی ایم اے ڈاکٹر شاہد ملک ، ڈاکٹر عرفان ملک، رقیہ بانو ، ڈاکٹر عمار یوسف ، راناپرویز ، خالدہ تبسم و دیگر مقررین نے بھی دونوں ڈاکٹروں کی کارکردگی اور رویے کی بھر پور تعریف کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More