The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

میپکو ٹیموں نے ایک دن میں 148بجلی چورپکڑلئے ،34لاکھ روپے سے زائد جرمانہ

12

منگل ستمبر
21:10

ملتان ۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ٹیموںنے ایک روز میں ریجن بھر میں148بجلی چور پکڑ لئے۔ ایک لاکھ 96 ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر34لاکھ21 روپے جرمانہ عائد۔14ستمبر 2020ء کو ملتان میں 35 گھریلو اور کمرشل صارفین کو36590یونٹس چوری کرنے پر775905 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان میں14گھریلوصارفین کو 21377یونٹس چوری کرنے پر381885 روپے جرمانہ،وہاڑی میں 12گھریلوصارفین کو21644یونٹس چوری کرنے پر410087روپے جرمانہ،بہاولپور میں18گھریلواورکمرشل صارفین کو25337یونٹس چوری کرنے پر428547روپے جرمانہ، ساہیوال میں25گھریلوصارفین کو27591یونٹس چوری کرنے پر539790 روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں24 گھریلو،کمرشل اورٹیوب ویل صارفین کو46354یونٹس چوری کرنے پر585600 روپے جرمانہ، مظفرگڑھ میں11 گھریلواورکمرشل صارفین کو7298یونٹس چوری کرنے پر127500 روپے جرمانہ ،بہاولنگر میں8گھریلو صارفین کو7014یونٹس چوری کرنے پر147440 روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں ایک گھریلوصارف کو1376یونٹس چوری کرنے پر25000روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More