The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

میٹرو بس سروس میں وائی فائی کی مفت سہولت بحال نہ ہوسکی

9

منگل ستمبر
20:51

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس میں وائے فائے کی مفت سہولت بحال نہ ہوسکی ۔اے پی پی کو دستیاب معلومات کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سروس کے آغاز پر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ایم بی ایس اسٹیشنز اور بس میں مفت وائے فائے کی سہولت فراہم کی گئی تھی تاکہ دوران سفر مسافر خصوصاً طلباء اپنی پڑھائی کا عمل بھی جاری رکھ سکیں ۔اس ضمن میں میٹر وبس سروس کے مسافروں نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ میٹر و بس اسٹیشنز اور بس میں مفت انٹرنیٹ کی سہولت کافی عرصہ سے بند ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید دشواری پیش آتی ہے ۔مسافروں نے کہاکہ راولپنڈی سے اسلام آباد تک کا 50منٹ دورانیے پر مشتمل سفر ہے جس کے دوران وہ انٹرنیٹ کا استعما ل کرتے تھے تاھم اب وہ اس سے محروم ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب میٹرو بس سروس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مفت انٹرنیٹ کی سہولت کے غیر ضروری استعمال پر یہ سہولت بند کی گئی ہے ۔مینجر میٹرو بس سروس ملک ندیم نے انٹرنیٹ کی سہولت کے خاتمے کے حوالے سے سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایاکہ پی آئی ٹی بی کی جانب سے بلامعاوضہ انٹرنیٹ سروس کو بند کرنے کے لیے میٹرو بس انتظامیہ نے ازخود درخواست کی تھی کیونکہ مفت وائے فائے کی وجہ سے بہت سے نوجوان دن بھر میٹرو اسٹیشنز پر موجود رہتے تھے اور اس سہولت کا غیر ضروری استعمال ہوتا تھا جبکہ اسٹیشنز پر رش بھی رہتا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More