The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

میونسپل کارپوریشن جہلم کا عملہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں،ایڈمنٹسریٹر میونسپل کارپوریشن جہلم

5

Umer Jamshaid عمر جمشید
منگل ستمبر
18:16

میونسپل کارپوریشن جہلم کا عملہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں،ایڈمنٹسریٹر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید
کھوکھر) ایڈمنٹسریٹر میونسپل کارپوریشن و ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر
نے میونسپل کارپوریشن دفتر جہلم کا دورہ کیا اور وہاں مختلف برانچز میں
عوامی سہولت کے لئے ہدایات دیں، تمام برانچز کی صفائی ستھرائی کرنے کا حکم
دیا، عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر قانون اور میرٹ پر حل کرنے کو یقینی
بنایا جائے جبکہ اس ضمن میں کوئی غفلت کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گیے
کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا
جائے،ایڈمنٹسریٹر میونسپل کارپوریشن و ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے
آج دفتر میں انے والے سائلین سے بات چیت کی انکے مسائل سنے اور موقع پر حل
کروانے کے لئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں، قبل ازیں ڈپٹی کمشنر راؤ
پرویز اختر نے وہاں ای خدمات مرکزکا تفصیلی جائزہ لیا، ان لائن درخواستوں
کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں،انہوں نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت
پرکاروبار میں آسانی کے لئے ای بلڈنگ پلان پروجیکٹ کے نفاذ پر جہلم کے
شہریوں کی سہولت کے لئے سنٹر میں خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر
راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ شہر میں تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جا
رہا ہے ، شہریوں کے لئے پارکنگ، پبلک ٹائلیٹ، شہر کی صفائی ستھرائی، پودے
لگانے سمیت دیگر اہداف پر تیزی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More