The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

میلاد مصطفیٰ کے جلوس کی فرنٹ لائن پر رہ کر سکیورٹی کا فریضہ انجام دیں گے۔ ایڈیشنل ایس پی ذوالفقار جدون

18

ہفتہ اکتوبر
14:25

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : ایڈیشنل ایس پی ذوالفقار خان جدون نے کہا ہے کہ ختم نبوت پر ہمارا مکمل ایمان ہے، ماضی کی طرح امسال بھی میلاد مصطفیٰ کے جلوس کی فرنٹ لائن پر رہ کر سکیورٹی کا فریضہ انجام دیں گے، عوام ہم سے تعاون کرے ہم امن کے استحکام اور جرائم کے خاتمہ میں مزید بہترین نتائج دیں گے، منشیات فروش، ہوائی فائرنگ اور کمسن موٹر سائیکل سواروں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو مرکزی جامع مسجد چاندنی چوک کھلابٹ ٹاؤن شپ کے باہر عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل صدر سجاد خان اور ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ ٹاؤن شپ ساجد نواز وجود تھے۔ ایڈیشنل ایس پی ذوالفقار جدون نے مزید کہا کہ قانون کی پاسداری یقینی بنائیں گے، شرفا کی جانب سے جرائم کی مخبری راز ہی رہے گا اور ایسی اطلاعات کو صرف ہم اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے استعمال کریں گے، ہمارا پہلا حلف ختم نبوت پر مکمل ایمان ہے، دوسرا حلف عوام کی جان و مال کی حفاظت اور جرائم کی بیخ کنی ہے، ہم نے دونوں سے وفاداری کرنی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More