The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

میرے ڈرامے’گھسی پٹی محبت‘ کی کہانی کچھ مختلف ہے۔فصیح باری خان

16

اتوار اکتوبر
11:10

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : ڈرامہ نگار فصیح باری خان کا کہنا ہے کہ میرے ڈرامے گھسی پٹی محبت کی کہانی کچھ مختلف ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے فصیح باری خان نے بتایا کہ ان کے ڈرامے ’گھسٹی پٹی محبت‘کی کہانی میں کچھ ایسی چیزیں ہیں جو عام طور پر ٹی وی ڈراموں میں پیش نہیں کی جاتیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ اس ڈرامے کا نام سب کو کچھ مختلف لگ رہا ہے کیونکہ میرا خیال ہے کہ جیسے اس ڈرامے کی کہانی ہے ایسے ہی اس کا تھوڑا مختلف نام بھی ہونا چاہیے اس لیے اس کا نام میں نے گھسی پٹی محبت رکھا۔

واضح رہے کہ فصیح باری خان ڈرامہ سیریل سات دن کی محبت میں اپنے کام کی وجہ سے مشہور ہیں اس کے علاوہ انہوں نے لالی ووڈ کی بہت سی فلمیں اورمختلف نیٹ ورکس کے لئے متعددمتنازعہ ٹی وی ڈرامے لکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More