The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بروقت کارروائی کرکے حادثے کا شکار ہونے والی کشتی کے ماہی گیروں کو بحفاظت ساحل پر پہنچادیا

17

پیر ستمبر
19:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بروقت کارروائی کرکے حادثے کا شکار ہونے والی کشتی کے ماہی گیروں کو بحفاظت ساحل پر پہنچادیا ۔تفصیلات کے مطابق ال ابراہیمی نامی ماہی گیر کشتی جو کہ سمندر میں خراب ہو گی تھی اور اس کشتی پر 16 ماہی گیر سوار تھے۔ ایک مال بردار جہاز نے پیچھے سے اس کشتی کو ٹکر مار دی۔ ٹکر لگنے سے کشتی ٹوٹ کر ڈوب گئی۔ ماہی گیروں نے سمندر میں چھلانگ لگا دی ۔ اطلاع ملنے پر بر وقت کاروائی کرتے ہوئے پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے اپنی تیز رفتار بوٹس کو مدد کے لئے روانہ کیا۔میری ٹائم کی بوٹس نے ماہی گیروں کو با حفاظت رسکیو کیا اور تمام ماہی گیروں کی جان بچا لی ۔ماہی گیروں کو ہیڈ کوارٹرپی ایم ایس ای لایا گیا ۔

(جاری ہے)

ان میں سے کچھ ماہی گیر زخمی بھی تھے۔

ان کا طبی معائنہ کیا گیا اور فرسٹ ایڈ بھی دی گئی ۔ ایک ماہی گیر کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی جسے فرسٹ ایڈ دے کر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے اس ہفتے میں 3 کامیاب سرچ اینڈ رسکیو آپریشن کیے اور 54 قیمتی جانوں کو بچایا ۔ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی محدود وسائل ہونے کے باوجود اپنے ماہی گیر بھائیوں کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More